• فتاوی طاہریہ پر خوش آمدید

    فتاوی طاہریہ پر خوش آمدید

  •  اہل الحدیث فارم

    ملتقی اہل الحدیث

  • موقع أهل الحديث

    موقع أهل الحديث

  • اہل الحدیث ڈاٹ کام

    اہل الحدیث ڈاٹ کام

  • دین خالص

    دین خالص

الخميس، أغسطس 9

کیا رسول اللہ صلى اللہ علیہ وسلم نے کھڑے ہوکر پیشاب کیا ہے ؟؟؟



محترم شیخ،


کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کبھی کھڑے ہوکر پیشاب کیا ہے؟

یہ سوال ایک خاتون نے کیا ہے اور ساتھ یہ بھی کہا کہ یہ حدیث میں ہے؟

الجواب بعون الوہاب ومنہ الصدق والصواب وإلیہ المرجع والمآب

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
جی ہاں رسول اللہ صلى  اللہ علیہ وسلم نے زندگی میں صرف ایک بار کھڑے ہوکر پیشاب کیا ہے ۔
یہ حدیث صحیح بخاری میں ہے ۔
اور مقصد امت پر آسانی پیدا کرنا ہے ۔
کہ
جب انسان لوگوں کی نظروں سے اوجھل ہو بے پردگی کا خدشہ نہ ہو ‘ اور بیٹھنے کی کوئی جگہ میسر نہ آئے جیسے پہلے دیہاتوں وغیرہ میں لوگ دن کے وقت فصلوں میں جاکر پیشاب وغیرہ کرتے تھے اور ایسی صورت میں اگر فصل کو پانی لگا ہوا ہو تو اس میں کھڑا ہونا تو بسا اوقات ممکن ہوتا ہے لیکن بیٹھنا ممکن نہیں ہوتا اور پیشاب کی حاجت ہو رہی ہو تو ایسے میں کھڑے ہوکر پیشاب کرنے کی شریعت میں اجازت ہے ۔
خوب سمجھ لیں ۔
author

بقلم

ابو عبدالرحمٰن محمد رفیق الطاہر

نئے فتاوی جات سے باخبر رہیں

ليست هناك تعليقات:

إرسال تعليق