• فتاوی طاہریہ پر خوش آمدید

    فتاوی طاہریہ پر خوش آمدید

  •  اہل الحدیث فارم

    ملتقی اہل الحدیث

  • موقع أهل الحديث

    موقع أهل الحديث

  • اہل الحدیث ڈاٹ کام

    اہل الحدیث ڈاٹ کام

  • دین خالص

    دین خالص

‏إظهار الرسائل ذات التسميات اصول فقہ. إظهار كافة الرسائل
‏إظهار الرسائل ذات التسميات اصول فقہ. إظهار كافة الرسائل

الخميس، فبراير 19

اپنے موقف سے رجوع کی شرعی حیثیت کیا ہے ؟

رجوع کی شرعی حیثیت کیا ہے. کیا نبی صلی اللہ علیہ وسلم و محدثین ائمہ یا صحابہ سے اس طرح اپنی کسی کتاب یا موقف سے رجوع کی کوئی مثال ہے تو عرض کر دیں؟

الجواب بعون الوہاب ومنہ الصدق والصواب والیہ المرجع والمآب

اپنے موقف اور فتوی سے رجوع کی بے شمار مثالیں موجود ہیں. مرفوع بھی اور موقوف بھی:

عَنْ زَهْدَمٍ، قَالَ: كُنَّا عِنْدَ أَبِي مُوسَى، فَأُتِيَ - ذَكَرَ دَجَاجَةً -، وَعِنْدَهُ رَجُلٌ مِنْ بَنِي تَيْمِ اللَّهِ أَحْمَرُ كَأَنَّهُ مِنَ المَوَالِي، فَدَعَاهُ لِلطَّعَامِ، فَقَالَ: إِنِّي رَأَيْتُهُ يَأْكُلُ شَيْئًا فَقَذِرْتُهُ، فَحَلَفْتُ لاَ آكُلُ، فَقَالَ: هَلُمَّ فَلْأُحَدِّثْكُمْ عَنْ ذَاكَ، إِنِّي أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي نَفَرٍ مِنَ الأَشْعَرِيِّينَ نَسْتَحْمِلُهُ، فَقَالَ: «وَاللَّهِ لاَ أَحْمِلُكُمْ، وَمَا عِنْدِي مَا أَحْمِلُكُمْ»، وَأُتِيَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِنَهْبِ إِبِلٍ، فَسَأَلَ عَنَّا فَقَالَ: «أَيْنَ النَّفَرُ الأَشْعَرِيُّونَ؟»، فَأَمَرَ لَنَا بِخَمْسِ ذَوْدٍ غُرِّ الذُّرَى، فَلَمَّا انْطَلَقْنَا قُلْنَا: مَا صَنَعْنَا؟ لاَ يُبَارَكُ لَنَا، فَرَجَعْنَا إِلَيْهِ، فَقُلْنَا: إِنَّا سَأَلْنَاكَ أَنْ تَحْمِلَنَا، فَحَلَفْتَ أَنْ لاَ تَحْمِلَنَا، أَفَنَسِيتَ؟  قَالَ: «لَسْتُ أَنَا حَمَلْتُكُمْ، وَلَكِنَّ اللَّهَ حَمَلَكُمْ، وَإِنِّي وَاللَّهِ - إِنْ شَاءَ اللَّهُ - لاَ أَحْلِفُ عَلَى يَمِينٍ، فَأَرَى غَيْرَهَا خَيْرًا مِنْهَا، إِلَّا أَتَيْتُ الَّذِي هُوَ خَيْرٌ، وَتَحَلَّلْتُهَا»
بخاري 3133
َ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ  نے پہلے موقف اپنایا کہ اشعرییوں کو سواری نہیں دینی اور اس پر قسم بھی اٹھالی لیکن پھر رجوع کر لیا اور انہیں سواری دے دی اور قسم کا کفارہ ادا کیا
یہ ایک نام ہی کافی ہے ...


مزید پڑھیں

کیا فہم صحابہ حجت ہے ؟

کیا فہم صحابہ حجت ہے ؟  اور کیا صحابہ بھی سلف میں شامل ہیں ؟

الجواب بعون الوہاب

صحابہ کرام اس امت کے بہترین سلف ہیں اور صحابہ بھی اقوال صحابہ کو حجت نہیں مانتے تھے. ہاں وہ اقوال جو کتاب وسنت کے موافق یا اس سے مستنبط ہوں ان پر وہ کسی اور کی رائے کو ترجیح دینا غلط سمجھتے تھے
مزید پڑھیں

فہم سلف اور منہج سلف کیا ہے اور کیا یہ حجت ہے ؟

فہم سلف کیا ہے اور کیا یہ حجت ہے ؟


الجواب بعون الوہاب ومنہ الصدق والصواب والیہ المرجع والمآب


فہم سلف سے مراد سلف صالحین کے وہ فرمودات ہیں جو انہوں نے کتاب وسنت سے مسائل اخذ کرتے ہوئے کہے یا لکھے.
   حجت وماخذ دین صرف وحی الہییعنی کتاب وسنت ہے۔

اقوال سلف یا فہم سلف اسی وحی الہی کی آسان توضیح وتشریح کا نام ہے
حجت صرف وحی الہی ہے اور کتاب وسنت سے مستنبط اقوال سلف کو ماننا حقیقتا کتاب وسنت کو ہی ماننا ہے.
اور انکے وہ اقوال وافعال جن پر کتاب وسنت سے کوئی دلیل نہیں انکی شرع میں کوئی حیثیت نہیں.

 کتاب وسنت کو سمجھنے کے لیے جو طریقہ انہوں اپنایا اس طریقہ کو انکا منہج کہا جاتا ہے.  اسے ہی سبیل مؤمنین سے تعبیر کیا گیا ہے. عرف عام میں اس منہج استنباط کو اصول فقہ کہا جاتا ہے. یہ منہج و اصول بھی قرآن وحدیث سے ہی ماخوذ ہیں


مزید پڑھیں

سلف کسے کہا جاتا ہے ؟

سلف کسے کہتے ہیں ؟ کون لوگ اسلاف میں شامل ہیں ؟

الجواب بعون الوہاب ومنہ الصدق والصواب والیہ المرجع والمآب

گزشتہ لوگوں کو سلف کہتے ہیں خواہ قریب ہوں یا بعید
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کو فرمایا تھا:
نعم السلف أنا لك.  
بخاري: 6285
میں تیرے لیے اچھا سلف ہوں
مزید پڑھیں

منہج اور موقف میں کیا فرق ہے ؟


منہج اور موقف میں کیا فرق ہے ؟

الجواب بعون الوہاب


منہج طریقہ کار کو کہتے ہیں اور موقف اس طریقہ کو بروئے کار لاتے ہوئے جو نتیجہ نکالا جائے
مزید پڑھیں

کیا فہم سلف حجت ہے ؟ کیا چیز ہے ؟ فہم سلف کے متعلق رھنمائ فرما دیں.

کیا فہم سلف حجت ہے ؟ کیا چیز ہے ؟ فہم سلف کے متعلق رھنمائ فرما دیں.

الجواب بعون الوہاب

حجت وماخذ دین صرف اور صرف وحی الہی یعنی قرآن وحدیث نبوی ہے.  فقط



مزید پڑھیں

سلفی یا اہل الحدیث کہلوانا کیونکر جائز ہے ؟

ﮐﯿﺎ ﻓﺮﻣﺎﺗﮯ ﮨﯿﮟ ﻋﻠﻤﺎﺀ ﺩﯾﻦ ﻭ ﻣﻔﺘﯿﺎﻥ ﺷﺮﻉ ﻣﺘﯿﻦ اس بارے میں کہ کیا اپنے آپ کو اہل سنت،اہلحدیث، سلفی یا اثری وغیرہ کہلوانا ضروری ہے، اور کیا اس قسم کے صفاتی القابات کتاب و سنت سے ثابت ہیں؟
کیا نبی کریم صلی الله علیه وسلم اپنے مکتوبات شریفہ میں اپنے آپ کو جماعت المسلمین،اہل قرآن یا اہلحدیث لکھواتے تھے؟
کیا نبی کریم صلی الله علیه وسلم نے اپنے خلفاء اور صحابه رضی الله عنهم اجمعین کو تاکید فرمائی تھی کہ تم اہلحدیث کہلوانا؟ یا اس دور میں کسی مسجد کے باہر لکھا ہوتا تها "مسجد اہلحدیث یا مسجد اہل سنت والجماعت؟
اگر حدیث یا تاریخی حوالہ ہے تو وہ سند صحیح سے پیش کریں؟
جب صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے دور میں باطل گروہ نکلے تو ان کے مقابلے میں صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے کون سا اپنا نام تجویز کیا تها؟

برائے مہربانی جواب قرآن و سنت کی روشنی میں مرحمت فرما کر اجر عظیم حاصل کریں.   

الجواب بعون الوہاب ومنہ الصدق والصواب والیہ المرجع والمآب

کسی بھی انسان میں پائے جانے والے وصف کی بناء پر اسکا صفاتی نام اور کسی بھی گروہ میں پائے جانے والے وصف کی بناء پر اسکا مناسب صفاتی نام رکھنا جائز و درست ہے ۔
رسول اللہ صلى اللہ علیہ وسلم نے صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کو " أھل قرآن" کے لقب سے ملقب فرمایا ہے :
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُوسَى أَخْبَرَنَا عِيسَى عَنْ زَكَرِيَّا عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ عَاصِمٍ عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَا أَهْلَ الْقُرْآنِ أَوْتِرُوا فَإِنَّ اللَّهَ وِتْرٌ يُحِبُّ الْوِتْرَ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا أَبُو حَفْصٍ الْأَبَّارُ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ عَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمَعْنَاهُ زَادَ فَقَالَ أَعْرَابِيٌّ مَا تَقُولُ فَقَالَ لَيْسَ لَكَ وَلَا لِأَصْحَابِك
سیدنا علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلى اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اے اہل قرآن! وتر پڑھا کرو کیونکہ اللہ تعالى وتر ہے اور وہ وتر کو پسند کرتا ہے , ایک دیہاتی نے پوچھا آپ کیا فرما رہے ہیں تو آپ صلى اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تیرے یا تیرے ساتھیوں کے لیے کچھ بھی نہیں کہا 
سنن أبی داود کتاب الصلاۃ باب استحباب الوتر حـ 1416 
یعنی وہ اصحاب رسول جو قرآن کا بخوبی علم رکھنے والے تھے آپ صلى اللہ علیہ وسلم نے انہیں " اہل قرآن " کہہ کر مخاطب کیا اور نماز وتر پڑھنے کی ترغیب دی ۔ 
لہذا حدیث یعنی کتاب وسنت پر غیر مشروط عمل کرنے والوں کو اہل الحدیث کہنا یا انکا لقب اہل الحدیث رکھنا بالکل درست ہے ۔
ایسے ہی سلف صالحین کی طرف نسبت کرتے ہوئے سلفی نام رکھنا اور اسی طرح دیگر صفاتی نام درست و جائز اور سنت رسول اللہ صلى اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہیں 

مزید پڑھیں

کسی شخصیت کی پیروی کرنے کی دعوت دی جاسکتی ہے ؟

کسی شخصیت کی پیروی کرنے کی دعوت دی جاسکتی ہے ؟

الجواب بعون الوہاب

کتاب وسنت کی غیر مشروط اتباع کے سوا، کسی بھی چیز یا شخصیت کی غیر مشروط اتباع کی دعوت دینا جائز نہیں!
مزید پڑھیں

کتاب وسنت کو سمجھنے کے لیے مجتہد مطلق ہونا ضروری ہے ؟

کتاب وسنت کو سمجھنے کے لیے مجتہد مطلق ہونا ضروری ہے ؟

الجواب بعون الوہاب ومنہ الصدق والصواب والیہ المرجع والمآب

کتاب وسنت کو سمجھنے کے لیے اللہ اور اسکے رسول نے مجتہد مطلق ہونے کی شرط نہیں لگائی!

مزید پڑھیں

دلیل طلب کیے بغیر فتوى پر مطمئن ہو جانا تقلید ہے ؟

شیخ... بغیر دلیل کے کسی امتی کی بات ماننے کو بھی تقلید نہیں کہتے؟؟
اہلحدیث عوام بھی کبھی کبھی اپنے علما کے فتووں پر دلیل کے بغیر مطمئن ہو جاتے ہیں... تو کیا وہ ان علما کے مقلد نہیں بن جاتے... ؟؟
عتیق الرحمن
الجواب بعون الوہاب ومنہ الصدق والصواب والیہ المرجع والمآب


نہیں!
کتاب وسنت کے منافی بات ماننا تقلید ہے.
اگر بات کتاب وسنت کے موافق ہوگی، خواہ اس کی دلیل ذکر کی جائے یا نہ، وہ تقلید نہیں ہے۔

مزید پڑھیں