اللہ کو گاڈ (God) کہہ کر پکارا جاسکتا ہے ؟
الجواب بعون الوہاب ومنہ الصدق والصواب وإلیہ المرجع والمآب
God ایک وصف ہے جو کہ مختار کل کے معنى میں ہے ۔ اور ایسا وصف یقینا اللہ رب العزت کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے ۔
یاد رہے کہ مختار کل یا گاڈ اللہ کے ذانی ناموں یا اسمائے حسنى میں سے نہیں ہیں , لیکن یہ صفت چونکہ اللہ تعالى میں بدرجہء اتم موجود ہے لہذا ان الفاظ سے ذاتی باری تعالى کو تعبیر کرنا درست ہے ۔
اور ویسے بھی اللہ تعالى کے جتنے نام یا صفات ہیں ان سب کا ترجمہ ہر زبان میں مختلف الفاظ سے کیا جاتا ہے ۔ اور کسی بھی صفت یا نام کا ترجمہ کرنے میں شرعا کوئی ممانعت وقباحت نہیں ہے ۔
ليست هناك تعليقات:
إرسال تعليق