• فتاوی طاہریہ پر خوش آمدید

    فتاوی طاہریہ پر خوش آمدید

  •  اہل الحدیث فارم

    ملتقی اہل الحدیث

  • موقع أهل الحديث

    موقع أهل الحديث

  • اہل الحدیث ڈاٹ کام

    اہل الحدیث ڈاٹ کام

  • دین خالص

    دین خالص

الأربعاء، فبراير 18

بخاری شریف کی حدیث پر عمل کرنا فرض ہے , واجب , سنت , یا مستحب ؟


بخاری شریف کی حدیث پر عمل کرنا فرض ہے , واجب , سنت , یا مستحب ؟


امام بخاری رحمہ اللہ الباری نے تو نبی مکرم ﷺ کے فرامین و افعال ہی جمع فرمائے ہیں ۔ 
اور اللہ تعالى نے نبی کریم ﷺ کی اطاعت واتباع کا حکم دیا ہے ۔ لہذا یہ بات کسی بھی ذی عقل مسلمان سے مخفی نہیں ہے کہ صحیح بخاری ہو یا کوئی اور حدیث کی کتاب ہر صحیح حدیث پر عمل کرنا , در حقیقت فرامین وسنن رسول کریم ﷺ پر عمل کرنا ہوتا ہے ۔ اور نبی ﷺ کے بعض فرمودات وافعال  وجوب کے لیے ہوتے ہیں بعض استحباب کے لیے اور بعض سنت ہوتے ہیں۔
لہذا صحیح بخاری کی تمام تر احادیث کے مطابق عقیدہ وعمل بنانا فرض ہے ! ۔ اگر ان احادیث کا تقاضا وجوب کا ہے تو ان میں مذکور عمل واجب ہوگا , اگر انکا تقاضا استحباب کا ہے تو ان پر عمل مستحب ہوگا , اور اگر انکا تقاضا صرف مسنونیت کا ہے تو ان پر عمل مسنون یعنی سنت ہوگا ۔
اور بخاری میں ہر تین طرح کی احادیث وارد ہیں ۔
اللہ تعالى نے وَمَا آتَاكُمُ الرَّسُولُ فَخُذُوهُ فرما کر اتباع رسول ﷺ کو واجب قرار دیا ہے ۔١٥:١٣

author

بقلم

ابو عبدالرحمٰن محمد رفیق الطاہر

نئے فتاوی جات سے باخبر رہیں

ليست هناك تعليقات:

إرسال تعليق