• فتاوی طاہریہ پر خوش آمدید

    فتاوی طاہریہ پر خوش آمدید

  •  اہل الحدیث فارم

    ملتقی اہل الحدیث

  • موقع أهل الحديث

    موقع أهل الحديث

  • اہل الحدیث ڈاٹ کام

    اہل الحدیث ڈاٹ کام

  • دین خالص

    دین خالص

الأحد، أبريل 22

دوران نماز نگاہ کہاں رکھی جائے ؟؟؟

السلام علیکم
نماز کی حالت میں نگاہ کو کہاں رکھنا چاھئے، مثلاً
تکبیرِ تحریمہ کہتے وقت، قیام کے وقت، رکوع کے وقت، سجدے کے وقت، جلسہ کے وقت تشہد کے وقت،؟؟؟؟؟


الجواب بعون الوہاب ومنہ الصدق والصواب والیہ المرجع والمآب

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

 نماز میں نگاہ کو کسی مخصوص جگہ پر رکھنے کے لیے کوئی دلیل موجود نہیں ہے ۔
البتہ یہ ضرور ہے کہ
۱۔ نماز میں بلا وجہ ادھر ادھر دیکھنا منع ہے ۔
۲۔ آسمان کی طرف نگاہ اٹھانا منع ہے ۔
۳۔ سجدہ والی جگہ سے اسکی طرف رحمت متوجہ ہوتی ہے ۔
۴۔ مقتدی امام کی اقتداء کما حقہ کرنے کے لیے بوقت انتقال از رکن امام کو دیکھ سکتا ہے ۔
۵۔ رسول اللہ صلى اللہ علیہ وسلم امامہ بنت زینب رضی اللہ عنہا کو نماز کے دوران اٹھا کر کندھے پر بیٹھا لتے ۔
۶۔ رسول اللہ صلى اللہ علیہ وسلم نے نماز کے دوران دروازہ کی کنڈی کھولی ہے ۔
۷۔ نماز کے دوران سانپ یا بچھو کو قتل کیا جاسکتا ہے ۔
۸۔ نماز کے دوران ساتھ والے نمازی کی حالت کی اصلاح کی جاسکتی ہے ۔
۹۔ امام کا وضوء ٹوٹنے کی صورت میں مقتدی امام کا نائب اور پھچلی صف والا مقتدی اگلی صف میں شامل ہو سکتا ہے ۔
مذکورہ بالا باتوں کو ملحوظ رکھ کر کچھ نتیجہ نکالا جاسکتا ہے ۔
author

بقلم

ابو عبدالرحمٰن محمد رفیق الطاہر

نئے فتاوی جات سے باخبر رہیں

ليست هناك تعليقات:

إرسال تعليق