• فتاوی طاہریہ پر خوش آمدید

    فتاوی طاہریہ پر خوش آمدید

  •  اہل الحدیث فارم

    ملتقی اہل الحدیث

  • موقع أهل الحديث

    موقع أهل الحديث

  • اہل الحدیث ڈاٹ کام

    اہل الحدیث ڈاٹ کام

  • دین خالص

    دین خالص

السبت، مايو 19

کیا Capcha codes typing کی نوکری کرنا ٹھیک ہے؟

السلام علیکم
محترم رفیق صاحب
آپ capcha codes کے بارے میں جانتے ہی ہوں گے۔
آپ سے یہ مسئلہ پوچھنا ہے کہ
کیا Capcha codes typing کی نوکری کرنا ٹھیک ہے؟
اس جاب میں وہ capcha codes لکھنے ہوتے ہیں جو yahoo کی آئی ڈی بناتے ہوئے لکھتے ہیں
یا کوئی فائل ڈاون لوڈ کرنے سے پہلے‌ مثلا 4shared.com سے یا جو دوسری ڈیٹا ہوسٹنگ سائٹس سے وہاں پر یہ کوڈز enter کرنے پڑتے ہیں۔

1۔اب ایک شخص yahoo ID اس مقصد کے لیے بناتا ہے کہ وہ دعوت دین کا کام کرے یا اپنی جائز ضرورت کے لیے بناتا ہے تو آئی ڈی بناتے وقت وہ capcha code اینٹر کرے گا۔
2۔دوسری صورت میں yahoo ID بنانے کا مقصد فحاشی کو پھیلانا یا کوئی اور غیر شرعی کام کرنا ہے۔ اب ایسی آئی ڈی بنانے والا بھی capcha codes اینٹر کرے گا۔
3۔اس کے علاوہ ڈیٹا ہوسٹنگ سائٹ 4shared.com یا hotfile.com وغیرہ سے شرعی لحاظ سے جائز فائل ڈاون لوڈ کرنے سے پہلے capcha codes اینٹر کیے جاتے ہیں۔
4۔اور شرعی لحاظ سے ناجائز فائل ڈاون لوڈ کرنے سے پہلے بھی capcha codes اینٹر کیے جاتے ہیں۔
Capcha codes typing Job میں یہ چاروں پوانٹس میں بیان کیے گئے capcha codes ریکارڈ کی غرض سے علیحدہ سے کوئی اور شخص ٹائپ کرتا ہے اور اس ٹائپنگ کرنے والے کو اس کا معاوضہ دیا جاتا ہے۔
(امید ہے میری اس ٹوٹی پھوٹی اردو سے سوال آپ کو سمجھ آ گیا ہو گا۔۔۔۔)



الجواب بعون الوہاب ومنہ الصدق والصواب والیہ المرجع والمآب

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
 یہ نوکری درست ہے
صرف اس خدشہ کی بناء پر کہ کچھ لوگ اسے ناجائز کاموں کے لیے بھی استعمال کریں گے کوئی بھی کاروبار ناجائز نہیں ہو جاتا
جیسا کہ آپ بخوبی جانتے ہیں کہ منکرین حدیث سنت نبویہ کا انکار کرنے کے لیے قرآن مجید کی آیات سے ہی غلط استدلال کرتے ہیں ۔ اب اس خدشہ کے ڈر سے کہ منکرین حدیث اس مصحف سے آیات پڑھ کر اسکی غلط تأویلیں کریں گے مصحف کی طباعت ونشر اور بیع وشراء حرام نہیں ہو جائے گی ۔
خوب سمجھ لیں ۔
author

بقلم

ابو عبدالرحمٰن محمد رفیق الطاہر

نئے فتاوی جات سے باخبر رہیں

ليست هناك تعليقات:

إرسال تعليق