• فتاوی طاہریہ پر خوش آمدید

    فتاوی طاہریہ پر خوش آمدید

  •  اہل الحدیث فارم

    ملتقی اہل الحدیث

  • موقع أهل الحديث

    موقع أهل الحديث

  • اہل الحدیث ڈاٹ کام

    اہل الحدیث ڈاٹ کام

  • دین خالص

    دین خالص

السبت، مايو 19

فرضی اور نفلی نماز کے سجدہ میں کون کون سی دعاء پڑھی جاسکتی ہے ؟؟

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔
گزارش ہے کہ سجدہ میں‌استغراللہ الذی لاالہ الاھوالحی القیوم واتوب الیہ۔ دعاپڑھی جاسکتی ہے فرض یانوافل میں؟یااسکے علاوہ جواحادیث میں دعائیں مروی ہیں‌انکوپڑھاجاسکتاہے؟



الجواب بعون الوہاب ومنہ الصدق والصواب والیہ المرجع والمآب

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

 سجدہ میں قرآن مجید کی آیات کے سوا کوئی بھی دعاء پڑھی جاسکتی ہے خواہ سجدہ فرضی نماز کا ہو یا نفلی کا ۔
رسول اللہ صلى اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے
وَأَمَّا السُّجُودُ فَاجْتَهِدُوا فِي الدُّعَاءِ فَقَمِنٌ أَنْ يُسْتَجَابَ لَكُمْ
صحیح مسلم کتاب الصلاۃ باب النہی عن قراءۃ القرآن فی الرکوع والسجود ح ۴۷۹۔
اور جو سجدے ہیں انکے دوران دعاء مانگنے میں اجتہاد کیا کرو کیونکہ قریب ہے کہ تمہاری دعاء قبول کر لی جائے
اس حدیث میں نبی کریم صلى اللہ علیہ وسلم نے سجدہ کو مطلقا ذکر فرمایا ہے فرضی یا نفلی نماز کے ساتھ خاص نہیں کیا
یعنی جو بھی سجدہ ہو خواہ فرضی کا یا نفلی کا ہر سجدہ میں ہی یہ کام کرنا چاہیے ۔
خوب سمجھ لیں
author

بقلم

ابو عبدالرحمٰن محمد رفیق الطاہر

نئے فتاوی جات سے باخبر رہیں

ليست هناك تعليقات:

إرسال تعليق