• فتاوی طاہریہ پر خوش آمدید

    فتاوی طاہریہ پر خوش آمدید

  •  اہل الحدیث فارم

    ملتقی اہل الحدیث

  • موقع أهل الحديث

    موقع أهل الحديث

  • اہل الحدیث ڈاٹ کام

    اہل الحدیث ڈاٹ کام

  • دین خالص

    دین خالص

الأربعاء، أبريل 10

بیوہ عورت پر دوران عدت پابندیاں اور رخصتیں .




  1.        بیوہ خواتین پر عدت کے دوران کیا پابندیاں ہیں ؟
  2.       کس حد تک نرمی کی جاسکتی ہے جبکہ بیوہ کا بیٹا , بھائی , اور کوئی محرم رشتہ دار نہ ہو ؟ گھر سے باہر نکلنے کی حدود کیا ہونگی ؟
  3.      تعزیت کے آنے والے مرد حضرات سے کیسے معاملہ کرے جبکہ خاتون ملازمت پیشہ ہو ؟


الجواب بعون الوهاب ومنه الصدق والصواب واليه المرجع والمآب



۱۔ خواتین پر عدت کے دوران پابندی ہے کہ وہ زیب وزینت نہ کرے , اچھا لباس نہ پہنے , سرمہ کنگھی وغیرہ نہ کرے , بلا امر مجبوری گھر سے باہر نہ نکلے ۔
 ۲۔اگر کوئی ایسی مجبوری ہے کہ گھر سے باہر نکلے بغیر کوئی چارہ کار نہیں ہے تو عورت دوران عدت گھر سے باہر جا سکتی ہے (صحیح مسلم  کتاب الطلاق باب جواز خروج المعتدۃ البائن والمتوفى عنہا : ۱۴۸۳)
۳۔ مکمل طور پر حجاب ونقاب کرکے ان سے ضروری بات چیت کر سکتی ہے اور سن سکتی ہے ۔ شریعت نے اس بارہ میں کوئی پابندی نہیں لگائی ۔ ہاں غیر ضروری باتیں کرنا ممنوع ہے ۔


ہذا واللہ تعالى أعلم , وعلمہ أکمل وأتم , ورد العلم إلیہ أسلم , والشکر والدعاء لمن نبہ وأرشد وقوم
 

author

بقلم

ابو عبدالرحمٰن محمد رفیق الطاہر

نئے فتاوی جات سے باخبر رہیں

ليست هناك تعليقات:

إرسال تعليق