السلام علیکم و رحمۃ اللہ
شیخ محترم و مکرم
سورہ ھود کی درجذیل آیات کی شرح کر دیں۔
جزاک اللہ خیرا۔
شیخ محترم و مکرم
سورہ ھود کی درجذیل آیات کی شرح کر دیں۔
جزاک اللہ خیرا۔
فَاَمَّا الَّذِيْنَ شَقُوْا فَفِي النَّارِ لَهُمْ فِيْهَا زَفِيْرٌ وَّشَهِيْقٌ 106
خٰلِدِيْنَ فِيْهَا مَا دَامَتِ السَّمٰوٰتُ وَالْاَرْضُ اِلَّا مَا شَاۗءَ رَبُّكَ ۭ اِنَّ رَبَّكَ فَعَّالٌ لِّمَا يُرِيْدُ 107
وَاَمَّا الَّذِيْنَ سُعِدُوْا فَفِي الْجَنَّةِ خٰلِدِيْنَ فِيْهَا مَا دَامَتِ السَّمٰوٰتُ وَالْاَرْضُ اِلَّا مَا شَاۗءَ رَبُّكَ عَطَاۗءً غَيْرَ مَجْذُوْذٍ 108
ترجمہ:
تو جو بد بخت ہوں گے وہ دوزخ میں (ڈال دیئے جائیں گے) اس میں انکو چلانا اور دھاڑ نا ہوگا ۔ (اور) جب تک آسمان و زمین ہیں ہمیشہ اسی میں رہیں گے۔ مگر جتنا تمہارا پروردگار چاہے۔ بیشک تمہارا پروردگار جو چاہتا ہے کردیتا ہے ۔ اور جو نیک بخت ہوں گے بہشت میں (داخل کئے جائیں گے اور) جب تک آسمان اور زمین ہیں ہمیشہ اس میں رہیں گے۔ مگر جتنا تمہارا پروردگار چاہے۔ کہ خدا کی بخشش ہے جو کبھی منقطع نہیں ہوگی ۔
الجواب بعون الوہاب ومنہ الصدق والصواب والیہ المرجع والمآب
روز محشر دنیوی زمین
وآسمان ختم ہو جائیں گے اور انکی جگہ اخروی زمین وآسمان لائے جائیں گے جو
کہ ابدی ہوں گے ۔ اللہ تعالى کا فرمان ہے :
يَوْمَ تُبَدَّلُ الْأَرْضُ غَيْرَ الْأَرْضِ وَالسَّمَاوَاتُ وَبَرَزُوا لِلَّهِ الْوَاحِدِ الْقَهَّارِ (ابراهيم :48)
اور اللہ تعالى کی مشیت یہ ہے کہ جہنم سے اہل ایمان کو بالآخر نکال لیا جائے اور جن میں داخل کر دیا جائے ۔ جیسا کہ صحیح بخاری کی حدیث شفاعت سے واضح ہے ۔ اور اسکے بعد کافر جہنمی ہمیشہ ہمیشہ جہنم میں رہیں اور مؤمن ہمیشہ ہمیشہ جنت میں رہیں ۔

ليست هناك تعليقات:
إرسال تعليق