• فتاوی طاہریہ پر خوش آمدید

    فتاوی طاہریہ پر خوش آمدید

  •  اہل الحدیث فارم

    ملتقی اہل الحدیث

  • موقع أهل الحديث

    موقع أهل الحديث

  • اہل الحدیث ڈاٹ کام

    اہل الحدیث ڈاٹ کام

  • دین خالص

    دین خالص

الجمعة، أبريل 13

پینٹ شرٹ میں نماز

پینٹ شرٹ میں نماز ہو جاتی ہے ؟ کیا شرٹ کا پینٹ سے باہر نکال کر نماذ پڑھنا ضروری ہے ؟ آدھی آستین / ٹی شرٹ میں نماز ہوجاتی ہے ؟ پینٹ کو موڑ کر نماز پڑھی جا سکتے ہے ؟ 




< جواب >

رسول اللہ صلى اللہ علیہ وسلم نے منع فرمایا ہے ۔
نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ................ أَنْ تُصَلِّيَ فِي سَرَاوِيلَ وَلَيْسَ عَلَيْكَ رِدَاءٌ
سنن أبی داود کتاب الصلاۃ باب إذا کان الثوب ضیقا یتزر بہ ح ۶۳۶
رسول اللہ صلى اللہ علیہ وسلم نے منع فرمایا ہے کہ تو شلوار میں نماز پڑھے جبکہ تجھ پر کپڑا نہ ہو ۔
یعنی جب شلوار کے اوپر بھی کو کپڑا مثلا چادر یا قمیض وغیرہ نہ ہو تو اس میں نماز پڑھنا ممنوع ہے !
کیونکہ جب انسان رکوع یا سجدہ میں جاتا ہے تو ایسی حالت میں اسکا " ستر " نمایاں ہونے کا اندیشہ ہوتا ہے ۔
اور
تنگ ترین شلوار , کھلی ترین پینٹ سے زیادہ کھلی ہوتی ہے ۔
لہذا
پینٹ شرٹ میں نماز پڑھنا ممنوع ہے
ہاں کھلی سی پینٹ اور اوپر سے قمیض یا ایسی لمبی شرٹ جو گھٹنوں تک آجائے پہنی ہو تو درست ہے !
۲۔ اسکا جواب اوپر گزر چکا ہے
۳۔ جی ہو جاتی ہے کوئی حرج نہیں ۔
۴۔ پینٹ کو نصف پنڈلی سے کٹوا لیں , نہ لمبی ہوگی نہ اونچی کرنا پڑے گی , اور نہ ہی سوال پیدا ہوگا ۔
author

بقلم

ابو عبدالرحمٰن محمد رفیق الطاہر

نئے فتاوی جات سے باخبر رہیں

ليست هناك تعليقات:

إرسال تعليق