السلام علیکم
اگر کوئی شخص حالتِ سفر میں ہو اور فرض نماز پڑھنا چاھتا ہو، تو
حالتِ سفر میں قبلہ کی سمت کا اندازہ کیسے کیا جائے گا؟؟؟
جواب
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
سعودی عرب کے سوا ہر ملک والوں کا قبلہ ایک ہی جہت میں ہے ۔ لہذا جہت کا اندازہ لگانے سے قبلہ کی سمت معلوم ہو جاتی ہے ۔
اور جہات معلوم کرنے لیے سورج , چاند , ستارے دریا , ندی نالے وغیرہ معاون ہوتے ہیں اللہ تعالى نے بھی سورہ نحل میں ارشاد فرمایا ہے وَأَلْقَى فِي الْأَرْضِ رَوَاسِيَ أَنْ تَمِيدَ بِكُمْ وَأَنْهَارًا وَسُبُلًا لَعَلَّكُمْ تَهْتَدُونَ (15) وَعَلَامَاتٍ وَبِالنَّجْمِ هُمْ يَهْتَدُونَ (16) ۔
اسی طرح کمپاس یا کسی بھی سلاخ نما مقناطیس کے ذریعہ بھی جہت کا تعین کیا جاسکتا ہے ۔
اور بعینہ عصر حاضر میں قبلہ کی تعیین کے لیے خاص کمپاس بھی بن چکے ہیں جن کے ذریعہ عین قبلہ کی جانب رخ کرنا ممکن ہے ۔
اور اگر ان میں سے کسی طریقہ کو بھی اختیار کرنا ممکن نہ ہو تو کسی بھی سمت منہ کرکے نماز ادا کرلے کہ اللہ تعالى کا فرمان ہے وَلِلَّهِ الْمَشْرِقُ وَالْمَغْرِبُ فَأَيْنَمَا تُوَلُّوا فَثَمَّ وَجْهُ اللَّهِ إِنَّ اللَّهَ وَاسِعٌ عَلِيمٌ (البقرۃ : 115)

ليست هناك تعليقات:
إرسال تعليق