• فتاوی طاہریہ پر خوش آمدید

    فتاوی طاہریہ پر خوش آمدید

  •  اہل الحدیث فارم

    ملتقی اہل الحدیث

  • موقع أهل الحديث

    موقع أهل الحديث

  • اہل الحدیث ڈاٹ کام

    اہل الحدیث ڈاٹ کام

  • دین خالص

    دین خالص

الخميس، أبريل 12

کیا جب قرآن پڑھا جائے تو اس کا سننا واجب ہے؟

شیخِ محترم اگر ایک بندہ بیٹھا کوئی دینی کتاب پڑھ رہا ہو اورکوئی اور بندہ آکرموبائل پر اونچی آواز میں تلاوت لگا دے تو کیا کتاب پڑھنے والے کو کتاب پڑھنا چھوڑ کر تلاوت کی طرف التفات کرنا چاہیے یا کتاب کو پڑھنا جاری رکھنا چاہیے؟ 




< جواب >

غلط العام یہی ہے کہ قرآن کا پڑھنا مستحب اور سننا واجب ہے
جبکہ ایسا نہیں معاملہ برعکس ہے
یعنی
قرآن پڑھنا واجب اور سننا مستحب ہے
قرآن پڑھنے کے وجوب پر سیدنا عبد اللہ بن عمر بن العاص رضی اللہ عنہ والی روایت دلالت کرتی ہے ۔ ( صحیح مسلم کتاب الصیام باب النہی عن صوم الدھر ........ ح ۱۱۵۹ )
اور قرآن کی سماعت کے مستحب ہونے پر فاتحہ خلف الإمام والی تمام تر احادیث دلالت کرتی ہیں !
author

بقلم

ابو عبدالرحمٰن محمد رفیق الطاہر

نئے فتاوی جات سے باخبر رہیں

ليست هناك تعليقات:

إرسال تعليق