• فتاوی طاہریہ پر خوش آمدید

    فتاوی طاہریہ پر خوش آمدید

  •  اہل الحدیث فارم

    ملتقی اہل الحدیث

  • موقع أهل الحديث

    موقع أهل الحديث

  • اہل الحدیث ڈاٹ کام

    اہل الحدیث ڈاٹ کام

  • دین خالص

    دین خالص

الخميس، مايو 17

کیا فرشتے اللہ کی حمد وثناء نغمہ کے انداز میں کرتے ہیں یا کریں گے ؟؟

فرشتوں کی حمدوثناء میں نغمہ سرائیاں:

حضرت شہربن حوشب رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں اللہ تعالیٰ جل شانہ (قیامت کے دن اور جنت میں) اپنے فرشتوں سے فرمائیں گے میرے نیک بندے دنیا میں خوبصورت آواز کوپسند کرتے تھے؛ لیکن میری خاطر انہوں نے اس کا سننا چھوڑ دیا تھا تم حسین ترین آواز میں میرے بندوں کو (حمدوثناء وغیرہ) سناؤ چنانچہ وہ کلمہ طیبہ، تسبیح اور اللہ کی عظمت کوایسی حسین آوازوں میں پیش کریں گے جن کوانہوں نے کبھی نہیں سنا ہوگا۔
(حادی الارواح:۳۲۶۔ صفۃ الجنۃ ابن ابی الدنیا:۳۳۶) 




الجواب بعون الوہاب

اس روایت کو أبو بكر عبد الله بن محمد بن عبيد بن سفيان بن قيس البغدادي الأموي القرشي المعروف بابن أبي الدنيا (المتوفى: 281هـ) نے اپنی کتاب صفة الجنة وما أعد الله لأهلها من النعيم ج 1 ص 221(341) میں بایں طور ذکر فرمایا ہے :
حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْعِجْلِيُّ حدثنا سويد الكلبي حدثنا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ ثَابِتٍ الْبُنَانِيِّ وَحَجَّاجٍ الْأَسْوَدِ عَنْ شَهْرِ بْنِ حَوْشَبٍ قَالَ إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ يَقُولُ لِلْمَلَائِكَةِ إِنَّ عِبَادِي كَانُوا يُحِبُّونَ الصَّوْتَ الْحَسَنَ فِي الدُّنْيَا فَيَدَعُونَهُ مِنْ أَجْلِي. فَأَسْمِعُوا عِبَادِي فَيَأْخُذُونَ بِأَصْوَاتٍ مِنْ تَهْلِيلٍ وَتَسْبِيحٍ وَتَكْبِيرٍ لَمْ يَسْمَعُوا بِمِثْلِهَا قَطُّ.

اسکی سند ابو عبد العجلی اور سوید الکلبی کے درمیان انقطاع کی وجہ سے ضعیف ہے
اور پھر یہ شہر بن حوشب تابعی کا قول ہے جو باتفاق امت دین میں حجت نہیں ۔
author

بقلم

ابو عبدالرحمٰن محمد رفیق الطاہر

نئے فتاوی جات سے باخبر رہیں

ليست هناك تعليقات:

إرسال تعليق