• فتاوی طاہریہ پر خوش آمدید

    فتاوی طاہریہ پر خوش آمدید

  •  اہل الحدیث فارم

    ملتقی اہل الحدیث

  • موقع أهل الحديث

    موقع أهل الحديث

  • اہل الحدیث ڈاٹ کام

    اہل الحدیث ڈاٹ کام

  • دین خالص

    دین خالص

الخميس، مايو 17

کیا حضرت اسرافیل کی آواز سب سے زیادہ دلکش وحسیں ہے ؟؟؟

حضرت اسرافیل علیہ السلام کی حسین ترین آواز:

امام اوزاعی رحمہ اللہ فرماتے ہیں مجھے یہ بات پہنچی ہے کہ مخلوق خداوندی میں حضرت اسرافیل علیہ السلام سے زیادہ حسین اور دلکش آواز کا مالک کوئی (فرشتہ) نہیں، اللہ تبارک وتعالیٰ ان کوحکم فرماتے ہیں اور یہ ایسی خوش الحانی شروع کرتے ہیں کہ آسمانوں میں موجود نماز پڑھنے والے فرشتوں کی نماز کوبھی کاٹ دیتے ہیں جب تک اللہ تعالیٰ چاہتے ہیں وہ اس حالت میں خوش الحانی میں مصروف رہتے ہیں؛ پھراللہ فرماتے ہیں میرے غلبہ کی قسم! اگر (غیروں کی) عبادت کرنےو الے میری عظمت کی قدرومنزلت کا علم رکھتے ہوتے تووہ میرے غیر کی عبادت کبھی نہ کرتے۔
(حادی الارواح:۳۲۶۔ صفۃ الجنۃ ابن ابی الدنیا:۲۵۸) 


الجواب بعون الوہاب


أبو بكر عبد الله بن محمد بن عبيد بن سفيان بن قيس البغدادي الأموي القرشي المعروف بابن أبي الدنيا (المتوفى: 281هـ) نے اپنی کتاب صفة الجنة وما أعد الله لأهلها من النعيم ج ۱ ص 188(261) میں بایں طور ذکر فرمایا ہے :
حَدَّثَنِي دَهْثَمُ بْنُ الْفَضْلِ الْقُرَشِيُّ حدثنا داود بن الجراح عن الأوزعي قَالَ بَلَغَنِي أَنَّهُ لَيْسَ مِنْ خلق الله عز وجل أَحْسَنُ مِنْ صَوْتِ إِسْرَافِيلَ عَلَيْهِ السَّلَامُ فَيَأْمُرُهُ تَبَارَكَ [ص:189] وَتَعَالَى فَيَأْخُذُ فِي السَّمَاعِ فَمَا يَبْقَى مَلَكٌ مُقَرَّبٌ فِي السَّمَاوَاتِ إِلَّا قَطَعَ صَلَاتَهُ فَيَمْكُثُ بِذَلِكَ مَا شَاءَ اللَّهُ أَنْ يَمْكُثَ فَيَقُولُ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ وَعِزَّتِي وَجَلَالِي لَوْ يَعْلَمُ الْعِبَادُ قَدْرَ عَظَمَتِي مَا عبدوا غيري.

اس حدیث کے سقم کے لیے اتنا ہی کافی ہے کا امام اوزاعی کہہ رہے ہیں " بلغنی " یعنی مجھے یہ بات پہنچی ہے ... کہاں سے کس واسطہ سے پہنچی ہے کچھ معلوم نہیں لہذا یہ روایت مردود ہے کیونکہ پہنچانے والا بھی مجہول ہے اور اس بات کا قائل بھی مجہول ہے , نہ تو یہ روایت مرفوع ہے نہ موقوف نہ مقطوع !!!
author

بقلم

ابو عبدالرحمٰن محمد رفیق الطاہر

نئے فتاوی جات سے باخبر رہیں

ليست هناك تعليقات:

إرسال تعليق