شادی بیاہ یا دیگر خوشی کے مواقع پر خواتین پھولوں کے گجرے یا ہار وغیرہ بطور زینت پہنتی ہیں انکا شرعی حکم کیا ہے ؟
الجواب بعون الوہاب ومنہ الصدق والصواب والیہ المرجع والمآب
اس میں کوئی حرج نہیں !
خواتین شرعی حدود میں رہتے ہوئے اپنے خاوندوں کے لیے ہمہ قسم زیب وزینت اختیار کر سکتی ہیں ۔
اللہ تعالى کا فرمان ہے " قُلْ مَنْ حَرَّمَ زِينَةَ اللَّهِ الَّتِي أَخْرَجَ لِعِبَادِهِ وَالطَّيِّبَاتِ مِنَ الرِّزْقِ قُلْ هِيَ لِلَّذِينَ آمَنُوا فِي الْحَيَاةِ الدُّنْيَا خَالِصَةً يَوْمَ الْقِيَامَةِ كَذَلِكَ نُفَصِّلُ الْآيَاتِ لِقَوْمٍ يَعْلَمُونَ (الاعراف 32) "
کہہ دیجیئے کہ پاکیزہ رزق اور اللہ کی وہ زینت جسے اس نے اپنے بندوں کے لیے پیدا فرمایا ہے کس نے حرام قرار دی ہے ؟ فرما دیں کہ یہ تو دنیوی زندگی میں بھی اہل ایمان کے لیے ہے اور روز قیامت تو صرف انہی کے لیے ہی ہوگی , اور ہم جاننے والوں کے لیے آیات بالتفصیل بیان کرتے ہیں ۔
ليست هناك تعليقات:
إرسال تعليق