• فتاوی طاہریہ پر خوش آمدید

    فتاوی طاہریہ پر خوش آمدید

  •  اہل الحدیث فارم

    ملتقی اہل الحدیث

  • موقع أهل الحديث

    موقع أهل الحديث

  • اہل الحدیث ڈاٹ کام

    اہل الحدیث ڈاٹ کام

  • دین خالص

    دین خالص

الأربعاء، مايو 2

میں ابراہیم کی دعاء اور عیسى کی بشارت ہوں اور میری ماں نے نور دیکھا تھا ؟؟؟

کیا یہ حدیث صحیح ہے؟ نبی علیہ سلام نے فرمایا میں اپنے باپ ابراہیم کی دعا اپنے بھائی عیسی کی بشارت ھوں اور جس دن میں پیدا ھوا میری ماں نے ایک نور دیکھا ۔۔۔۔ حوالہ مستدرک حاکم جلد 2 صفحہ 616 617 مسند احمد امام ابن جوزی الوفا ، کا دیا جاتا ھے اگر یہ ضیف ھے تو وجہ ضیف بھی بیان کر دیں 

الجواب بعون الوہاب ومنہ الصدق والصواب والیہ المرجع والمآب
 
 یہ روایت ضعیف ہے :
حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ الْحَكَمُ بْنُ نَافِعٍ، حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ سُوَيْدٍ، عَنِ الْعِرْبَاضِ بْنِ سَارِيَةَ السُّلَمِيِّ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «إِنِّي عِنْدَ اللَّهِ فِي أُمِّ الْكِتَابِ لَخَاتَمُ النَّبِيِّينَ، وَإِنَّ آدَمَ لَمُنْجَدِلٌ فِي طِينَتِهِ، وَسَأُنَبِّئُكُمْ بِتَأْوِيلِ ذَلِكَ، دَعْوَةِ أَبِي إِبْرَاهِيمَ وَبِشَارَةِ عِيسَى قَوْمَهُ، وَرُؤْيَا أُمِّي الَّتِي رَأَتْ أَنَّهُ خَرَجَ مِنْهَا نُورٌ أَضَاءَتْ لَهُ قُصُورُ الشَّامِ، وَكَذَلِكَ تَرَى أُمَّهَاتُ النَّبِيِّينَ صَلَوَاتُ اللَّهِ عَلَيْهِمْ»
مسند احمد ج ۲۸ ص ۳۹۵ ح ۱۷۱۶۳ , ج ۲۸ ص ۳۷۹ ح ۱۷۱۵۰ , السنہ لعبد اللہ بن احمد بن حنبل ج ۲ ص ۳۹۸ ح ۸۶۵ , تفسیر ابن ابی حاتم ج ۱ ص ۲۳۶ ح ۱۲۵۴ , الرد على الجہمیۃ للدارمی ج ۱ ص ۱۴۶ ح ۲۶۱ , السنہ لابن ابی عاصم ج ۱ص ۱۷۹ ح ۴۰۹ , الشریعۃ للآجری ج۳ ص ۱۴۰۸ ح ۹۴۸ , المعجم الکبیر للطبرانی ج۱۸ ص ۲۵۲ ح ۶۲۹ , ۶۳۰ , ص ۲۵۳ ح ۶۳۱ مسند الشامیین للطبرانی ج۲ ص ۳۴۰ ح ۱۴۵۵ , ج ۳ ص ۱۳۳ ح ۱۹۳۹ , المستدرک على الصحیحن للحاکم ج ۲ ص ۴۵۳ ح ۳۵۶۶ , ص ۶۵۶ ح ۴۱۷۵ , أمالی ابن بشران ج ۱ ص ۳۹ ح ۴۰ , شعب الإیمان للبیہقی ج ۲ ص ۵۱۰ ح ۱۳۲۲ , صحیح ابن حبان ج ۱۴ ص ۳۱۲ ح ۶۴۰۴ , حلیۃ الأولیاء وطبقات الأصفیاء ج ۶ ص ۸۹ دلائل النبوۃ لأبی نعیم ج ۱ ص ۴۸ ح ۹ ص ۴۹ ح ۱۰ , دلائل النبوۃ للبیہقی ج ۱ ص ۸۰ , ۸۳ , اور ج ۲ ص ۱۳۰ میں مروی ہے ۔ اور ان تمام تر اسانید کا دارومدار سعید بن سوید الکلبی پر ہے ۔ جو کہ مدلس ہے ۔ اور عن سے روایت کر رہا ہے ۔ جبکہ مدلس کا عنعنہ مردود ہوتا ہے ۔
یادر ہے کہ ظلال الجنة في تحقيق كتاب السنة لابن أبي عاصم (2 / 179) میں شیخ البانی نے بھی اسے مدلس قرار دیا ہے ۔
author

بقلم

ابو عبدالرحمٰن محمد رفیق الطاہر

نئے فتاوی جات سے باخبر رہیں

ليست هناك تعليقات:

إرسال تعليق