• فتاوی طاہریہ پر خوش آمدید

    فتاوی طاہریہ پر خوش آمدید

  •  اہل الحدیث فارم

    ملتقی اہل الحدیث

  • موقع أهل الحديث

    موقع أهل الحديث

  • اہل الحدیث ڈاٹ کام

    اہل الحدیث ڈاٹ کام

  • دین خالص

    دین خالص

الخميس، مايو 17

کیا جنت کے درختوں میں بھی ترنم ہوگا ؟؟؟

ایک درخت کی دلکش ترنم:

امام اوزاعی رحمہ اللہ حضرت عبدہ بن ابی لبابہ رحمہ اللہ سے نقل کرتے ہیں کہ جنت میں ایک درخت ہے جس کے پھل زبرجد، یاقوت اور لؤلؤ کے ہیں اللہ تعالیٰ ہوا کوچلائیں گے تووہ درخت حرکت میں آئے گا اور اس کی ایسی ایسی حسین آوازیں سننے کوملیں گی کہ اس سے زیادہ لذیذ کوئی آواز نہیں سنی ہوگی۔
(حادی الارواح:۳۲۷۔ صفۃ الجنۃ ابن ابی الدنیا:۲۵۹) 


الجواب بعون الوہاب

أبو بكر عبد الله بن محمد بن عبيد بن سفيان بن قيس البغدادي الأموي القرشي المعروف بابن أبي الدنيا (المتوفى: 281هـ)[/font][/b] نے اپنی کتاب صفة الجنة وما أعد الله لأهلها من النعيم ج ۱ ص ۱۸۹(۲۶۲) میں بایں طور ذکر فرمایا ہے :
حدثنا أبو مسلم الحراني حدثنا مِسْكِينُ بْنُ بُكَيْرٍ عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ عَنْ عَبْدَةَ بْنِ أَبِي لُبَابَةَ إِنَّ فِي الْجَنَّةِ شَجَرَةً ثَمَرُهَا زَبَرْجَدٌ وَيَاقُوتٌ وَلُؤْلُؤٌ فَيَبْعَثُ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ رِيحًا فَتُصَفِّقُ فَيُسْمَعُ لها أصواتا لم يسمع الخلائق أَلَذُّ مِنْهَا.

یہ روایت قابل احتجاج نہیں کیونکہ اسکے راوی عبدة بن أبى لبابة الأسدى الغاضرى مولاهم ، أبو القاسم البزاز الكوفى تابعی ہیں اور تابعین کے اقوال وافعال دین میں باتفاق امت حجت نہیں ہوتے ۔
author

بقلم

ابو عبدالرحمٰن محمد رفیق الطاہر

نئے فتاوی جات سے باخبر رہیں

ليست هناك تعليقات:

إرسال تعليق