شیخ الحدیث , شیخ الہند , شیخ الاسلام , مولوی, اور مولانا, وغیرہ عہدوں کی
کیا تفصیل ہے ؟
الجواب بعون الوہاب ومنہ
الصدق والصواب والیہ المرجع والمآب
شیخ الحدیث : محدثین
کی اصطلاح کے مطابق شیخ الحدیث ایسا شخص ہوتا ہے جو فن حدیث میں روایۃ اور درایۃ
ماہر ہو , اور اسے لاکھوں احادیث انکے رجال کے حالات معلوم ہوں ۔ لیکن عصر حاضر
میں اس لقب اور عہدہ کے وقار کو پامال کر دیا گیا ہے , اب ہر وہ شخص جو کسی بھی
مدرسہ میں صحیح بخاری پڑھاتا ہے اسے شیخ الحدیث کہا جانے لگا ہے ۔ بلکہ اس سے بھی
بڑھ کر یہ کہ اب تو ہر حدیث کے استاد کو بھی بعض لوگ شیخ الحدیث کہنے لگے ہیں ,
جوکہ اس عہدہ کا مذاق اور توہین ہے ۔
شیخ الاسلام : یہ
ایسے شخص کا لقب ہے جو دین اسلام کی گہری معرفت رکھتا ہو , اور اس نے احیاء اسلام
کی ایک ایسی تحریک بپا کی ہو جسکے نتیجہ میں ایک واضح اسلامی علمی انقلاب رونما
ہوا ہو ۔ جیسا کہ محمد بن عبد الوہاب اور
ابن تیمیہ رحمہما اللہ ہیں ۔
شیخ الہند : کسی بھی
خاص علاقہ کی نسبت کرکے لفظ شیخ لگانے کا مطلب ہوتا ہے کہ یہ بندہ اس علاقہ کے
تمام تر یا اکثر علماء کا استاد ہے ۔اور متبحر فی العلم ہے ۔
مولوی : اسکا معنى ہے
کہ یہ شخص علم دین میں اچھی دسترس رکھنے والا , اور عابد وزاہد ہے ۔
مولانا : یعنی ہمارا ایسا پیشوا , یا امام کہ جس پر ہمیں مکمل طور پر وثوق ہے کہ بلا تحقیق
یہ کوئی بات نہیں کرتا ۔
ليست هناك تعليقات:
إرسال تعليق