• فتاوی طاہریہ پر خوش آمدید

    فتاوی طاہریہ پر خوش آمدید

  •  اہل الحدیث فارم

    ملتقی اہل الحدیث

  • موقع أهل الحديث

    موقع أهل الحديث

  • اہل الحدیث ڈاٹ کام

    اہل الحدیث ڈاٹ کام

  • دین خالص

    دین خالص

الأحد، يونيو 17

اقامت دین کے مدلل تدریجی مراحل ذکر کردیں؟

اقامت دین کے مدلل تدریجی مراحل ذکر کردیں؟

کیونکہ جس جماعت سے متعلق سوال ہے انکا نظریہ و حدف حکومت حاصل کرنا پھر اسکے لئیے وہی جمہوریت کا سہارہ الیکشن وغیرہ وغیرہ۔

کیا اسلام کا پہلا مطالبہ اسکے ماننے والوں پر یہ نہیں کہ وہ اسلام کو خود پر نافذ کرے پھر اپنے گھر والوں پر، رشتہ داروں اور دوست احباب پر پھر محلہ، بستی، قریہ، شہر وغیرہ وغیرہ؟؟؟


الجواب بعون الوهاب ومنه الصدق والصواب وإليه المرجع والمآب

اسلام میں داخل ہونے یا دین کو قائم کرنے کے لیے کوئی تدریج نہیں ہے !
کیونکہ رسول اللہ صلى اللہ علیہ وسلم کے دور مبارک میں جو شخص جب اسلام قبول کرتا اس وقت تک نازل شدہ سارے دین کو قائم کرنا اور ہر جگہ پر قائم کرنا اس پر واجب ہوتا تھا ۔
کبھی کسی کو یہ نہیں کہا گیا کہ تم پہلے خود سارے دین کے رنگ میں رنگ جاؤ اور پھر اسکے بعد اپنے گھر والوں کو کہنا اور پھر ...... الخ
بلکہ جو بھی مسلمان ہوا اس پر یہ سارے کام بیک وقت واجب ہوگئے کہ وہ خود بھی دین پر چلے اور دین کی تبلیغ وترویج کا کام بھی کرے اور کلمۃ اللہ کی سربلندی کے لیے ہر ممکن کوشش کرے۔

لہذا یہ ترتیب کہ "وہ اسلام کو خود پر نافذ کرے پھر اپنے گھر والوں پر، رشتہ داروں اور دوست احباب پر پھر محلہ، بستی، قریہ، شہر وغیرہ وغیرہ " درست نہیں
اور نہ ہی یہ ترتیب درست ہے کہ پہلے حکومت حاصل کرو پھر اسلام کا نفاذ کرو وغیرہ وغیرہ
خوب سمجھ لیں ۔
author

بقلم

ابو عبدالرحمٰن محمد رفیق الطاہر

نئے فتاوی جات سے باخبر رہیں

ليست هناك تعليقات:

إرسال تعليق